• news

شیخوپورہ کے عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں :چودھری فیصل 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما چودھری فیصل جٹ نے کہاہے کہ شیخوپورہ کے عوام، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے کارکنان کا جوش وجذبہ اس بات کا غماز ہے کہ شیخوپورہ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف بہت بڑی لیڈ سے کامیاب ہوگی عوام وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کیساتھ جو سلوک کریں گے آئندہ کسی بھی جماعت کے رکن کو یہ جرات نہ ہوگی کہ وہ عوامی مینڈیٹ کیساتھ کھلواڑ کرے شیخوپورہ کے عوام کل بھی عمران خان کیساتھ کھڑے تھے اور آج بھی انکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے چاندنی چوک،پیر بہارشاہ میں امیدوار پی پی 140 چودھری خرم شہزاد ورک ، چودھری خرم منور منج کے اعزاز میںدئیے گئے عشائیہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے  کیا اس موقع پر میاں بابر، چودھری مقبول جٹ ، سہیل واہلہ ،اویس جٹ ، احسن بیگ ، ملک زین ،ٹھاکر کنول ،اے آر ولانہ ،علی احمد ولانہ ،میاں احد ،سیٹھ رضوان احمد،عمیر جٹ ،ثمر اقبال لونا، حامد ہنجرا ودیگربھی موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن