اپوزیشن کو ملک کودرپیش خطرات سے کوئی سروکار نہیں:سجاد حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) پی پی 141کے کنوینئر و امیدوار پیر سید سجاد حسین شاہ پی پی 140کے ضمنی انتخابات میں نواز لیگ کے نامزد امیدوار میاں خالد محمود کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں معززین حلقہ سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر معززین حلقہ نے انہیں یقین دھانی کراتے ہوئے میاں خالد محمود کی جیت کی خاطر ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور وفاقی و صوبائی حکومت پر بھی اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیاجبکہ پیر سید سجاد حسین بگے شاہ کا کہنا تھا کہ خالد محمود نے شہر کی پسماندگی کے خاتمہ اور تعمیر و ترقی سمیت شہریوں کی فلاح و بہبود کی خاطر جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے آئندہ بھی وہ ترقی کے اس سفر کو جاری رکھیں گے اور کامیاب ہو کر عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کریں گے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک کودرپیش خطرات سے کوئی سروکار نہیںہے ۔