• news

عمران خان کی جدوجہد کرپٹ عوام دشمن حکمرانوں کیخلاف ہے:چوہدری تنویر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ہے عمران خان کی جدوجہد اداروں کے نہیں موجودہ کرپٹ عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف ہے ، پی ٹی آئی لوٹ گھسوٹ کے نظام سے چھٹکارا چاہتی ہے جس نے ملکی نظام کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں، عمران خان نے قوم کو سیاسی و جمہوری شعور دیا ہے تاکہ عوام کھرے اور کھوٹے کی پہنچان کرنے سمیت اپنے حقوق کا ادراک کرسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شاہ رخ کمبوہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ملک کے حالات بدلنے ہیں تو ظلم اور کرپشن پر مبنی نظام بدلنا ہوگاجس کیلئے موجودہ حکمرانوں سے فوری نجات ناگزیر ہے اور عمران خان اسی کاز کی خاطر جدوجہد کررہے ہیں، انہوں نے کہا قوم کو ہیجانی کیفیت سے نجات کیلئے فوری نئے انتخابات کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن