تحریک انصاف ماضی کا قصہ بن چکی ہے:ملک نعمان شہزاد ڈوگر
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر آف موجوکی ملیاں کہتے ہیں تحریک انصاف ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف ملک کی بقائ،استحکام اور معیشت کی بحالی کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کوکرداراداکرناہوگا موجودہ ملکی معاشی حالات کا ذمہ دارعمران نیازی اور ان کی ٹیم ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر گئی، آئی ایم ایف سے بدترین معاہدے کرنے والے آج بھی ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں،ملکی معیشت کی بربادی کی بنیادی وجہ تحریک انصاف کے دور میں بنائی گئی ملک وعوام دشمن پالیسیاں ہیں۔ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے جس دیدہ دلیری سے اقرباپروری اور غیر ملکی قرضے لئے اس کی مثال کسی دور میں بھی نہیں ملتی،اب عمران نیازی مگر مچھ کے آنسوبہار ہے ہیں ۔