شیخوپورہ کے عوام ضمنی الیکشن میں شیر کے حق میں فیصلہ دینگے : امجد لطیف
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنماء سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں انتھک خدمت کی سیاست سے سونامی سمندربرد ہوگیا عوام ضمنی انتخابات میں بھی ووٹ کی طاقت سے دھر ناسیاست کاتابوت نابود کردیں گے، موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں نے نام نہاد تبدیلی کے پروپیگنڈے کو مستردکردیاوقت ثابت کردیگا کہ بلے کے پلے کچھ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر شہزاد ڈوگر ،میاں رفاقت علی ،میاں عرفان،ملک عرفان اسلام ،شیخ یعقوب بگا،ملک پرویز اقبال اور دیگر بھی موجود تھے میاں امجد لطیف نے کہا کہ شیردل عوام ضمنی الیکشن میں شیر کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔