امر یکہ کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے5 کروڑ اور 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) امر یکہ نے افغانستان میں آنیوالے خوفناک زلزلے کے متاثرین کے لیے5 کروڑ اور 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیا د پر 5 کروڑ 50 لاکھ کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام کی اب 77 کروڑ سے زائد ڈالرز کی مدد کی جا چکی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی امداد طالبان حکومت کو نہیں دیں گے بلکہ افغانستان میں کام کرنے والی این جی اوز کے ذریعے افغان عوام تک پہنچائی جائے گی۔امریکی وزارت خارجہ کے مطا بق امدادی سامان میں پینے کا صاف پانی، متوازن غذا اور صفائی ستھرائی کے لیے استعمال ہونے والی چیزیں فراہم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ پچھلے ہفتے افغانستان میں آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے میں ساڑھے گیارہ سو افراد جاں بحق اور 1600 زخمی جب کہ لاکھوں لاپتہ ہوگئے تھے۔