• news

لینڈ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ،غلط نشاندہی پرسینئر پٹواری برطرف 


لاہور(سپیشل رپورٹر) سیکرٹری پنجاب کوآپرٹیو بورڈ فار لیکوڈیشن ڈاکٹر نور محمد اعوان نے لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی ایل کی زمین کی غلط نشاندہی کرنے اور حقائق کے برعکس قبضہ مافیا کے حق میں رپورٹ لکھنے پر سینئر پٹواری عبدالکریم پٹواری کو برطرف کر دیا ہے جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی 31مرلے پر قبضہ کی بروقت اطلاع نہ دینے اور حقائق کے برعکس رپورٹ دینے پر ساتھ افسروں اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو تحقیقات کر کے 5 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم میں لیگل کنسلٹنٹ سابق سیشن جج اور لیگل اسسٹنٹ اظہر شاہ کے نام شامل ہیں۔ بعدازاں سیکرٹری نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب میںکہا کہ پی سی بی ایل کی قیمتی اراضی کی ہر حال میں تحفظ کریں گے اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور اس سلسلے میں کئی ملازمین جو کہ قبضہ مافیا کے ساتھ ملے ہوئے تھے کے خلاف ریفرنس بھی اینٹی کرپشن کو بھیج دیئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن