عمران خان کی باتوں پر اب اعتبار نہیںکیا جاسکتا :اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی باتوں پر اب اعتبار نہیںکیا جاسکتا انکی باتوںپر اعتبار کرنا خود کو دھوکے اورپاکستان کود لدل میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا جبکہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) پہلے ہی کئی بار ملک وقوم کو دھوکہ دیکر پاکستان کی تباہی کرچکے ہیںاب چوتھی سیاسی قوت پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کو مضبوط کرکے ہی پاکستان کو مضبوط کیاجاسکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے حیدر آباد سے تحریک انصاف کے بانی رکن یوسف زئی ،نذرالدین میواور طارق محمود کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پراختر اقبال ڈار نے حیدر آباد (سندھ) لطیف ٹائون کیلئے نثار احمد خان، فہیم مغل ، محمد ضیاء الحسن صدیقی ، سادات انوا ، عبدل رحمن ، منصور احمد، نبیل صدیقی ، فیاض الحق کو یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے ٹکٹ جاری کئے اور ان کی کامیابی ،پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔