• news

امپورٹڈ حکومت مسلط کرنے کا  تجریہ ناکام رہا: عندلیب عباس 


لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے ایک بیان میں کہا کہ مفرور اشتہاری اسحاق ڈار ساری بیماریاں ختم کرکے دوبارہ پاکستان کی معیشت کو بیماری لگانے کیلئے آ رہے ہیں۔ امپورٹڈ  حکومت مان گئی ہے کہ مفتاح اسماعیل نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔ رجیم چینج کر کے امپورٹڈ حکومت مسلط کرنے کا تجربہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ عمران خان نے بیمار معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کیاتھا۔ عمران خان دور حکومت کے معاشی اعشاریہ کورونا کے باوجود مثبت تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن