صنعتی کارکنوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی ترجیح ہے:عبدالوحید
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)صنعتی کارکنوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو طبی سہولیات و مالی فوائد کی بروقت فراہمی محکمہ کی اولین ترجیح ہے،جس کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عبدالوحید ڈار نے ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی گوجرانوالہ کا چارج سنبھالتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آجر اور اجیر کے درمیان مثبت تعلقات استوار کرنا ان کا اولین مشن ہے، تاہم اس موقع پر موجود تمام افسروں اور سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی انتہائی محنت،جانفشانی اور ایمانداری سے ادا کرے۔