• news

  گوجرانوالہ: مارکیٹ کمیٹی افسروں کی عدم موجودگی میں سبزیوں،پھلوں کی نیلامی معمول 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سبزی و فروٹ منڈی میں مارکیٹ کے افسروں کی عدم موجودگی میں نیلامی معمول بن گئی ، بلند شرح پر نیلامی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سے خود ساختہ مہنگائی پروان چڑھنے لگی، سبزی و فروٹ منڈی میں مارکیٹ کمیٹی اپنا فعال کردارادا کرنے میں ناکام ہو گئی ، آڑھتیوں اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے مبینہ گٹھ جوڑ سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ، تفصیلات کے مطابق سبزی و فروٹ منڈی میں بلند شرح پر نیلامی کے آغاز سے خریدار مجبورا مہنگی اشیاخریدنے پر مجبور ہو چکے ہیںسبزی و فروٹ منڈی میں بد نظمی ، خود ساختہ مہنگائی ، کرایوں میں ہوشربا اضافہ ، خریداروں کے لیے سہولیات کا فقدان ، کوڑا کرکٹ اور غلاظت کے جگہ جگہ ڈھیروں سمیت پانی پینے کے لیے واٹر کولروں کی عدم دستیابی جیسے مسائل شدت اختیار کر چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کی چشم پوشی سے عرصہ دراز سے تعینات مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکے ہیںسبزی و فروٹ کی خریداری کے لیے منڈی جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈی میں بلند ترین شرح سے بولی شروع کی جا تی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن