ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے دکانوں پر چھاپے،کھاد ،اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کا ایمن آباد، چندا قلعہ اور شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ ، کھادڈیلرز، یوٹیلیٹی اسٹورز ، سپر اسٹورز اور دیگر اشیا خوردونوش کی دکانوں پر اچانک دوروں کے دوران اشیا خوردونوش اور کھاد کی مقررہ قیمتوں کی دستیابی کے سلسلہ میں ریکارڈ چیک کرتے ہوئے تاجروں کو تنبیہہ کی کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلع انتظامیہ بھرپور ایکشن لے گی اور انہوں نے دکانداروں کو کہا کہ مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے یکم جون سے اب تک مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف 27 ہزار سے زائد چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 903ناجائز منافع خوروں کو 35لاکھ 82ہزار سے زائد کے جرمانے عائد، 20 مقدمات درج اور 29گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ 15گودام اوردکان بھی سیل کردی گئی اور 166کو وارننگ جاری کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کرنے والے کھاد ڈیلرز کے خلاف بھر پور کریک ڈان جاری رہے گا۔ انہوں نے ناجائز منافع خوری کرنے والے کھاد ڈیلرز کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ۔