• news

شدید گرمی سے لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال عارضی ہے:گیپکو چیف


 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے کہا ہے کہ  اچانک شدید گرمی کے باعث پیدا ہونے والی لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورت حال عارضی ہے اور حکومتی کوششوں سے بہت جلد حالات معمول پر آجائیں گے ۔صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں اسی حوالے سے صارفین سے براہ راست رابطہ کیلئے فیس بُک کے ذریعہ ای کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالہ کو ممکن بنایا جا سکے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں فیس بُک پر براہ راست ای کچہری کے انعقاد کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل مینجرآپریشن مظہر نوید،چیف انجینئر آصف ندیم،مینجر سی آر سی اکرام الدین، ڈپٹی مینجرز محمد جہانگیر رانا، امجد محمو و دیگر بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹونے کہا کہ صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کا فوری ازالہ اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے آن لائن کچہری کے دوران متعدد صارفین نے اپنے بجلی سے متعلق مسائل بیان کئے جن کے حل کیلئے چیف ایگزیکٹو نے موقع پر احکامات جاری کئے ۔

ای پیپر-دی نیشن