• news

شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے: اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد 


 علی پورچٹھہ(نامہ نگار )شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، عملہ کو ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد ابراہیم ارباب نے میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ میں صحافیوں،مرکزی انجمن تاجران کریانہ سٹور ایسوسی ایشن اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ناجائز منافع خوری کی اجازتِ ہر گز نہیں دی جائے گی تجاوزات کا مسئلہ مستقل بنیاد پر حل کرنے کیلئے تاجر تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد لائن ڈرا کی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ سمیت دکان سیل کی جائے گی جبکہ سستا رہڑی بازار قائم کیا جائے گا اس موقع پر علی پور چٹھہ کے بنیادی مسائل جن میں صاف پانی کی فراہمی، پبلک ٹوائلٹس کا قیام، مقامی قبرستان کی صفائی ستھرائی، آوارہ کتوں کی تلفی کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن