• news

وکاڑہ ریلوے سٹیشن پرچھاپہ ،غیر منظور شدہ اشیاء بیچنے پر 4 وینڈنگ سٹالوں کو فی کس ایک ہزار روپے جرمانہ 


 لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمرشل آفیسر ذیشان شہزاد کی ہدایت پر کمرشل انسپکٹر لیاقت علی نے اوکاڑہ ریلوے سٹیشن پر اچانک چھاپہ مارا۔ وینڈنگ سٹالوں پر غیر منظور شدہ اشیاء بیچنے پر 4 وینڈنگ سٹالوں کو فی کس ایک ہزار روپے جرمانہ کیا ہے اور تمام غیر منظور شدہ اشیاء کو ضبط کر لیا گیا۔ڈی سی او ذیشان شہزاد کا کہنا تھا کہ اورچارجنگ بالکل برداشت نہیں کی جائے گی جو کرے گا اس کا سٹال سیل کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن