کاسٹ آف انویسٹی گیشن :429 افسروں میں 4 کروڑ کے چیک تقسیم
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میںافسران میں تفتیشی اخراجات کی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔ انویسٹی گیشن ونگ،سی آئی اے اور اے وی ایل ایس کے 429 افسران میںکاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں 4 کروڑ روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے گئے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران نے کہا ہے کہ تفتیشی اخراجات کی مد میں رقوم کی بروقت تقسیم سے انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ رقم کی براہ راست تفتیشی افسران کے اکاونٹ میں ترسیل سے شفافیت بڑھے گی۔ تفتیشی افسران کو اخراجات کی مد میں رقوم کی بروقت فراہمی کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ میرٹ پر تفتیش، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر معاشرے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ تفتیشی افسران محنت اور ایمانداری سے تفتیش کے مراحل مکمل کریں۔مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ تفتیشی افسران اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کریں۔