جوہر ٹائون: نامعلوم افراد کا باپ بیٹی پر حملہ، باپ جاں بحق، بیٹی زخمی
لاہور(نامہ نگار)جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے باپ بیٹی پر حملہ کر دیا۔ ڈنڈوں کے وار سے والد 65 سالہ یوسف جاں بحق جبکہ بیٹی زینب زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔