شیخوپورہ: شہر میں پرس چور گینگ سرگرم ،شہری حلقوں کا احتجاج
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)شہر میں پرس چور گینگ سرگرم ، تجارتی مراکز اور بازارں میں رش کا فائدہ اٹھا کر خواتین کے پرس چوری کئے جانے کی وارداتیں معمول بن گئیں، پولیس اس گینگ کی مجرمانہ سرگرمیاں روکنے میں یکسر ناکام، شہری حلقوں کا شدید احتجاج ، شہری حلقوں نے خواتین کے پرس چوری کی وارداتوں کی روک تھام میں پولیس کی ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے کہا کہ بازاروں و دیگر تجارتی مراکز میں خریداری کیلئے آنیوالی خواتین نہایت غیر محفوظ ہیں جنہیں آئے روز نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھونا پڑ رہے ہیں خواتین کا پرس چور گینگ نہایت متحرک ہے جو روزانہ وارداتوں کا ارتکاب کررہا ہے مگر پولیس اس گینگ کو ٹریس کرنے اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے، انہوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سمیت اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر کے بازاروں اور تجارتی مراکز میں پولیس نفری کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔