• news

اسسٹنٹ کمشنر قصور کا فلور ملوں  عام مارکیٹ کا دورہ


قصور (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری کا فلور ملوں اور عام مارکیٹ کا دورہ‘آٹا کی کوالٹی اور سٹاک کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری نے تحصیل قصور میں نیشنل فلور مل اور رانا فلور کا دورہ کیا اور وہاں پر آٹے کی کوالٹی، وزن اور سٹاک کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری نے عام مارکیٹ کا بھی دورہ کر کے آٹاڈیلر ز کو چیک کیا۔

ای پیپر-دی نیشن