شیخوپورہ: پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خالد محمود کی حمایت کا اعلان
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی شیخوپورہ نے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار میاںخالد محمود کی حمایت کا اعلان کردیا ہے تقریب کا انعقاد سٹی سیکرٹریٹ سید ندیم عباس کاظمی کی صدارت میں ہوا جس میں خالق عزیز ورک ،منیر قمرواہگہ ، سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد جاوید بھٹی ،سیٹھ غلام رسول ، چودھری لطیف احسن پنوں ایڈووکیٹ، ممتاز محمود مون خان،خان آصف خان، افتخار علی بھٹی ،رانا اکرم ناز،کاشف گیلانی،میاںمحمود اختر ،سید اطہر حسین شاہ ،مرزا ہارون الرشید بیگ،عادل ریاض سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجودتھی اس موقع پر خطاب کرتے سید ندیم عباس کاظمی اور چودھری منیر قمر واہگہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی شیخوپورہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی کیلئے وارڈز کی سطح پر انتخابی مہم چلائی گی پارٹی کی طرف سے کئے گئے فیصلہ پر من وعن عملدرآمد کیا جائے اور پارٹی کا ایک ایک ورکر میاںخالد محمود کی کامیابی کیلئے کام کریگا انہوںنے کہاکہ 17جولائی کا دن پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کادن ہوگا۔