غیر قانونی منی پٹرول پمپوں ‘ گیس ری فلنگ شاپس کیخلاف ایکشن‘2 دکانیں سیل
قصور (نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد عامر بٹ کا غیر قانونی منی پٹرول پمپوں اور گیس ری فلنگ شاپس کے خلاف ایکشن‘2 دکانیں سیل۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر گیس کی ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے یوٹیلٹی سٹوز کو بھی چیک کیا اوروہاں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، سٹاک اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔