سپردخاک
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مقامی صحافی وسابق کونسلر طارق طفیلی کو انکے آبائی گائوں رینکے مینارہ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں حاضر و سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سابق ناظمین، نائب ناظمین، سابق یوسی چیئرمینوں وائس چیئرمینوں ، کونسلرز وکلاء ، صحافیوں سمیت معززین کی بڑی تعدادنے شرکت کی محمدطارق طفیلی کی رسم قل آج صبح 7 بجے رینکے مینارہ میںادا کی جائیگی ۔