تحریک لبیک کا الیکشن لڑنے کا مقصد نظام کی تبدیلی کا ہے:جاوید اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی رہنما و پی پی 140کے ضمنی انتخابات میں ٹکٹ ہولڈر حاجی جاوید اقبال جھگیانوالہ نے کہا ہے تحریک لبیک پاکستان کا الیکشن لڑنے کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی کا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ایسا نظام ہو جس میں امیر غریب کویکساں حقوق حا صل ہوںایسا تب ہی ممکن ہو گا جب حضور کا دین تخت پر ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حاجی جاوید اقبال نے کہا ملک اسلامی اصولوں کے مطابق چلے گا تو عدل و انصاف ہوگاامیر اور غریب کیلئے یکساں نظام ہوگا ملک میں خوشحالی آئے گی سودی نظام کا خاتمہ ہوگا معاشی نظام بہتر ہوگا، انہوں نے کہا ٹی ایل پی کے کارکنان گھر گھر جا کر پارٹی قیادت کا پیغام پہنچا رہے ہیں جن کی اس مثالی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں انشاء اللہ انکی کاوشیں رنگ لائیں گی۔