• news

عمران نے بطور وزیر اعظم سائفر کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی : مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرل کو مداخلت کی دعوت دینے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔ عمران خان نے چار سال اپنی ناکامی چھپانے کیلئے انتقامی سیاست کی اور بطور وزیراعظم سائفر کی تحقیقات نہیں کرائیں۔ عمران خان نے 28 مارچ تک انتظار کیوں کیا؟۔ ہر وقت کہتے ہیں نیوٹرل کو کہا مداخلت کریں‘ یہ آئین شکنی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کا مقصد عمران خان کی نااہلیوں اور ناکامیوں کو سامنے لانا ہے۔ آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر چار سال تک ایک نااہل مسلط کیا گیا۔ عمران خان نے 4سال اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے انتقامی سیاست کی۔ عمران خان نے تمام اداروں کو استعمال کرکے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے۔ عدالتوں میں عمران خان کے بنائے مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے۔ عدالتوں نے اپنے فیصلوں میں تحریر کیا کہ یہ تمام مقدمات بے بنیاد الزامات پر بنے۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی عمران خان کے مقدمات کو جھوٹا قرار دیا۔ ایسٹ ریکوری یونٹ اصل میں عمران خان کا ایسٹ میکنگ یونٹ تھا۔ عمران خان نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف اپنی اپیل واپس لی۔ واپس لینے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ میڈیا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح پر مبنی رپورٹنگ کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔ پی ٹی آئی والے فیصلہ پڑھے بغیر دھمال ڈالتے ہیں۔ عمران خان کا روز لگایا جانے والا تماشا اب بند ہونا چاہیے۔ فرح گوگی کو استعمال کر کے ذاتی فائدے حاصل کیے گئے۔ عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے آج پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن