• news

پنجاب بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے : مریم نواز 

لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے پنجاب میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے لکھا کہ پنجاب کو ایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے، پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ 2018ء میں پنجاب کے عوام سے انکا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، عثمان بزدار، پیرنی صاحبہ، منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور اب پنجاب کے عوام کا حق ان کو نا لینے دینا۔ صوبے کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن