• news

 عہدے آنی جانی چیز ، اصل کام اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا : حمزہ شہباز 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی  حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اس فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گا اور امید ہے کہ اس فیصلے کے اثرات صوبے کے عوام کے لئے خیر کا باعث بنیں گے۔  ماڈل ٹاؤن میں  ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو  میں وزیر اعلی  نے کہا کہ عہدے آنی جانی چیز ہے، اصل کام اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہوتا ہے۔ سیاست برائے سیاست کا قائل نہیں بلکہ سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں۔ مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا میری زندگی کا مقصد  اور دکھی انسانیت کی تکالیف کا مداوا میری سیاست ہے۔ اپوزیشن نے اپنی انا پرستی کی تسکین کے لئے صوبہ کو آئینی بحران میں دھکیلا اور آئینی بحران کا سب سے زیادہ نقصان صوبے کے عوام کو اٹھانا پڑا۔ جن لوگوں نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا ان کے چہرے قوم کے سامنے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔ آئین اور قانون کے ماروا کوئی اقدام نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن