• news

سپورٹس چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر یونیورسی آف سنٹرل پنجاب میں تقریب 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے ایچ ای سی کے زیراہتمام سپورٹس چیمپئنز ٹرافی 2021-2022 جیت لی۔یوسی پی نے جنرل سپورٹس ٹرافی مسلسل گیارہویں مرتبہ اپنے نام کی۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی  اور جیت کاجشن منانے کیلئے گرینڈ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین یوسی پی میاں عامر محمود، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب گروپ سہیل افضل ،یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پروریکٹر ڈاکٹر نصراکرام اورڈائریکٹر سپورٹس ارشد ستارسمیت فیکلٹیز کے ڈینز ڈائریکٹرز،اساتذہ اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ آف گورنرزمیاں عامر محمود نے تقریب میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ڈیرھ کروڑ روپے مالیت کے کیش انعامات تقسیم کئے جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے دو کوچزکو عمرہ کے ٹکٹ بھی دئیے ۔چار بہترین کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔یوسی پی نے کل 30مقابلوں میں سے 20میں گولڈمیڈل،5 میں سلوراور 2میں برونز میڈلز جیت کر سپورٹس ٹرافی مسلسل گیارہویںمرتبہ اپنے نام کی۔ میاں عامر محمود نے کہا کہ یوسی پی کھیل اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرتی رہے گی۔فاتح کھلاڑی یوسی پی کاقیمتی اثاثہ ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن