• news

رمیز راجہ کا جاویدمیانداد کو گلے لگانا شائقین کو جذباتی کرگیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا سابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو گلے لگانا شائقینِ کرکٹ کو بھاگیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی تبصرے شروع کردیئے۔رمیز راجہ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرز سے ملاقات کی۔اس موقع پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے ساتھی کرکٹر جاوید میانداد کو گلے سے لگاکر عاجزی و انکساری کی مثال قائم کی۔رمیز راجا اور جاوید میانداد کی گلے لگنے کی تصویر سوشل میڈیا زیرِ گردش ہے جس پر ناصرف صارفین نے تبصرے کیے بلکہ خود چیئرمین پی سی بی بھی تصویر پر تبصرہ کرنے سے خود کو روک نہ سکے۔ رمیز راجہ نے لکھا کہ واقعی !یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ شائقین بھی تصویر دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور لکھا کہ اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ سلامت رکھے، آپ کی عمر دراز کرے، آمین۔92 کے لڑکوں کے درمیان اس دوستی کو پسند کریں، کتنی خوبصورت ٹیم تھی۔ ایک طویل عرصے کے بعد ایک عظیم چیئرمین دیکھا گیا، پورے پاکستان کو دونوں لیجنڈز پر فخر ہے، ہم تمام پاکستانی آپ دونوں سے پیار کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن