• news

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی  کیمپ آج سے شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے  قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں شروع ہوگا۔قومی خواتین سکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ 10 روز تک جاری رہے گا۔تربیتی کیمپ کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سیشنز کے علاوہ سینیریو بیس پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔قومی خواتین سکواڈ 12 جولائی کو بذریعہ دبئی بیلفاسٹ روانہ ہوگا، جہاں سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے بعد قومی خواتین ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے برمنگھم روانہ ہوجائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن