• news

پاکستان جونیئر لیگ کھیلنے والے مستقبل کے سپر سٹار ہونگے : شاہد آفریدی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان جونیئر لیگ سے منسلک  سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے  انڈر 19 کھلاڑی لیگ کا حصہ ہوں گے۔ اس لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑی ہمارے مستقبل کے سپر سٹار ہوں گے۔میں بھی اس لیگ کا حصہ ہوں گا اور آپ سے اکتوبر میں ملوں گا۔خیال رہے کہ پی جے ایل کا پہلا ایڈیشن رواں سال اکتوبرمیں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میاندادکو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو  ٹیموں کا مینٹورز مقرر کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن