• news

ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن کے ابتدائی رائونڈ میں ہار گئیں  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن  اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز  ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہی شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔ ان کو ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین  ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں پائولش کھلاڑی میگڈالینا فریچ اور ان کی برازیلین جوڑی دار بیٹریز حداد مایا نے شکست دی۔

ای پیپر-دی نیشن