• news

2نئے ججز تعینات‘ شہباز‘ حمزہ‘ خواجہ برادران کے کیس دوسری احتساب عدالت منتقل


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت میں مزید دو نئے ججز تعینات ہونے کی وجہ سے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور  خواجہ برادران کے کیسز دوسری احتساب عدالت منتقل کردیئے گئے۔ جج نسیم احمد ورک کی عدالت سے منی لانڈرنگ اور خواجہ برادران  سمیت  دیگر اہم شخصیات کے کیسوں کو جج قمر زمان کی عدالت میں ٹرانسفر کیا گیا ہے، اب مجموعی طور پر لاہور میں سات احتساب عدالتیں کیسز کی سماعت کررہی ہیں۔ ادھر  احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے ملزموں کی حاضری معافی کی درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اسلام آباد جبکہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی اجلاس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن