مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اشتہارات کے حوالے سے اجلاس
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اشتہارات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد‘ پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشتہارات کے حوالے سے ڈیجیٹل نظام لایا جائے گا اور باقاعدگی سے شائع ہونے والے اخبارات و جرائد کو شفاف طریقے سے اشتہارات جاری کئے جائیں گے۔