• news

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ہفتہ کو ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکامیں کھیلا جائیگا۔

 دوسرا میچ 3جولائی کو ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکا میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 7 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن