فرنیچر انڈسٹری کے تمام مسائل حل کروائیں گے،نعیم میر
لاہور (کامرس رپورٹر )آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں ریاض مغل ، عرفان کمبوہ ، اسلم او لکھ ، محمد فاروق ، جعفر حسین شریک تھی جبکہ قیادت سرپرست اعلیٰ پاکستان میاں محمد افضال نے کی۔پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے کہا کہ رقبے کی بنیاد پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کو بنیاد بنا کر فرنیچر کے کاروبار سے منسلک تاجروں کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس قانون کو تبدیل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فرنیچر ایسوسی ایشن کے مطالبات کو سینٹ فنانس کمیٹی ، سینٹ انا ملی کمیٹی ، وفاقی ٹیکس محتسب پہلے ہی درست قرار دے چکے ہیں لیکن ابھی تک حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، تاجروں کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ نہیں تھم رہا۔، نعیم میر نے فرنیچر ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات کو فنانس منسٹری میں اُٹھانے اور حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔