• news

سنٹرل کنٹریکٹ ملنے پر بہت خوش ہوں: طوبیٰ حسن 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)مئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویمن پلیئر آف دی مینتھ کا ایوارڈ جیتنے والی 21 سالہ طوبیٰ حسن کو ڈی کیٹگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔طوبیٰ حسن کا کہنا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ ملنے پر بہت خوش ہیں۔ بالآخر انہیں اپنی سخت محنت کا صلہ ملنا شروع ہوگیا ہے۔ ان کی تمام تر توجہ میدان میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے پر مرکوز ہے، وہ اب اپنی محنت دوگنی کردیں گی۔ وہ اس سفر میں بھرپور ساتھ دینے پر اپنی تمام سینئر کھلاڑیوں ، دوستوں، اہل خانہ اور سپورٹ سٹاف کی مشکور ہیں۔ ان کا واحد مقصد پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔انہیں یقین ہے کہ وہ خود سے جڑی تمام توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن