بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جی 20- کانفرنس کرانے حق نہیں
اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی۔ 20 کانفرنس کے انعقاد کے بھارتی مقاصداور قیادت کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے ایک ویبینار منعقد کیا گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جموںو کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متازعہ خطہ ہے لہذا مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو علاقے میں جی ۔20 کانفرنس کی میزبانی کا کوئی حق نہیں ہے۔مقررین میں جموں و کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ کی چیئرپرسن عظمی گل، پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین، اتحاد اسلامی پارٹی جموں و کشمیر کے سربراہ سید منظور شاہ ، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکند اور دیگر شامل تھے۔
جی 20 کانفرنس