فلپائن میں 6 درجے شدت کا زلزلہ ریکارڈ
منیلا(اے پی پی)فلپائن کے صوبے کاگیان میں6 درجے شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے نے فلپائنی انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے حوالیسے بتایا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق جمعے کی صبح2 بجکر40 منٹ پرکلیان قصبے کے دالوپیری جزیرے سے تقریبا 27 کلومیٹر جنوب مشرق آیاہے، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی، زلزے کا مرکز سطح زمین سے 27 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزے کے فوری بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
فلپائن زلزلہ