• news

کمالیہ جنگلات میں آتشزدگی پر 3 افسروں سمیت 6 ملازم معطل

لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کمالیہ کے جنگلات میں آگ لگنے کے معاملے پر محکمہ کے 6 افسروں و ملازمین کو معطل کر دیا۔ افسروں کو کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں محکمانہ امور میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔ سیکرٹری جنگلات نے کہا ہے کہ افسروں کی نااہلی اور لاپرواہی جنگل و جنگلی حیات کے زیادہ نقصان کا باعث بنی۔ اگر آگ پر قابو پانے کیلئے بروقت اقدامات کئے جاتے تو نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔ سیکرٹری جنگلات نے افسروںکو پیڈا ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت 3 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معطل ہونے والے افسروں میں ایس ڈی ایف او صابر حسین، 2 بلاک آفیسر خالد حسین اور غلام مرتضیٰ جبکہ 3 فاریسٹ گارڈ غلام یٰسین، مسعود مرتضیٰ اور غلام فرید شامل ہیں۔
جنگلات آتشزدگی / معطل

ای پیپر-دی نیشن