آئی ایم ایف معاہدے کا جھانسہ دیکر عوام کی کھال کھینچنے کی کوششیں شرمناک، شوکت ترین
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک کی رات کی تاریکی میں کی گئی پریس کانفرنس عوام کی جیبوں پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں بدترین ڈاکہ شرمناک ہے تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ مسترد کرتی ہے نااہل، نکمی اور بددیانت امپورٹڈ سرکار کی غلامی کی قیمت قوم اذیت ناک مہنگائی کی صورت میں ادا کررہی ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کا جھانسہ دیکر عوام کی کھال کھینچنے کی کوششیں شرمناک، قابلِ مذمت ہیں آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود تحریک انصاف کے دور میں تیل آج سے 98 روپے سستا تھااپنے ردعمل میں سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود عوام کو مہنگائی سے بچایاتنبیہ کے باوجود ملک کو سیاسی عدمِ استحکام میں دھکیلا گیا سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ نااہل، نکمی اور کرپٹ امپورٹڈ سرکار کیخلاف بھرپور احتجاج کے علاوہ عوام کے پاس کوئی رستہ باقی نہیں کل عوام عمران خان کی کال پر نکلیں گے اور اس سفاک حکومت کیخلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
شوکت ترین