تمام بنک اور مالیاتی ادارے 3 روزہ تعطیل کے بعد پیر سے کھلیں گے
لاہور( کامرس رپورٹر)تمام بنک ، مالیاتی ادارے اورمائیکروفنانس بنک تین روز کی تعطیل کے بعد بروزپیر سے کھلیں گے۔ مالی سال ختم ہونے پریکم جولائی جمعہ کو مالیاتی ادارے پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کی معمولات کی تعطیلات کی وجہ سے مجموعی طور پر تین روز بند رہیں گے۔