• news

عدم پیشی پر سپیشل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانت خارج‘ دیگر ملزموں کی منظور

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے عامر حبیب سپیشل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانت خارج کر دی عدالت نے عدم پیشی کی بناء پر عبوری ضمانت خارج کی دیگر ملزموں میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی , فیصل حسین ڈاریکٹر پنجاب اسمبلی اور سیکرٹری عنایت لک نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی عدالت نے دیگر ملزموں کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کر دی عدالت نے پولیس کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ موقف میں کہا گیاکہ پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑے اور تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے خدشہ ہے پولیس گرفتار کرلیں گی عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت منظور کرے۔
پنجاب اسمبلی/ عبوری ضمانت

ای پیپر-دی نیشن