• news

دو غیر ملکی خواتین کوہ پیمائوں  نے نانگا پربت چوٹی سر کرلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ناروے کی کرسٹن ہریلا اور تائیوان کی گریس سینگ نامی خواتین کوہ پیمائوں نے نانگا پربت چوٹی سر کرلی۔کرسٹن ہریلا نے اس سیزن کی ساتویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کی ہے۔کرسٹن چھ ماہ سے کم وقت میں تمام 14 بلند ترین چوٹی سر کرکے نرمل کا ریکارڈ توڑنا چاہتی ہیں۔نیپال کے پانچ شیرپا نے بھی دونوں خواتین کوہ پیمائوں کے ہمراہ بطور ٹیم پاکستان میں مائونٹینئرنگ سیزن کی پہلی بڑی سمٹ مکمل کی۔پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی نانگا پربت پر موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن