امریکی معاون وزیر برائے نارکوٹکس نے ایف سی اہلکاروں کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) امریکہ کے معاون وزیر خارجہ برائے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا اِنفورسمنٹ آفیئرز ( آئی این ایل) ٹوڈ ڈی رابنسن نے ایف سی اہلکاروں کی نئی تربیتی عمارات کا افتتاح کیاجبکہ ایک کروڑ پانچ لاکھ ڈالر یعنی دو ارب دس کروڑ روپے کی لاگت کے دو نئے منصوبوں کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے معاون وزیر خارجہ برائے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا اِنفورسمنٹ آفیئرز ( آئی این ایل) ٹوڈ ڈی رابنسن اور امریکی سفارتخانہ کے آئی این ایل سیکشن کے ڈائریکٹر مارک ٹیرواکاسکی نے انسپکٹر جنرل جنوبی فرنٹیئر کور میجر جنرل محمد منیر افسر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل شمالی فرنٹیئر کور میجر بریگیڈیئر ساجد مجید اور دیگر سینئر ایف سی اہلکاروں کے ساتھ مِل کر نئی تربیتی عمارات کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب راولپنڈی میں پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹرزمیں منعقد ہوئی اور اس دوران ایف سی شمالی کے وارسک تربیتی مرکز میں 500 مردوں اور 128 خواتین کے لیے رہائشی بیرکس، کمرہ جماعت اور جسمانی تربیت کی سہولیات سمیت 45 نئی سہولیات کی تکمیل کا جشن منایا گیا۔
افتتاح