فیروزوالہ میں ڈکیتی، زیادتی پر ایک گرفتار: شواہد نہیں ملے: ابتدائی رپورٹ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) لاہورروڈکی آبادی جناح ٹائون میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا آئی جی پنجاب نے سخت نوٹس لیا ہے اور آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار موقع پر پہنچے اور متاثرہ خاتون اور اس کی فیملی سے ملاقات کی پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں ملے تاہم فرانزک لیبارٹری کو سیمپل بھجوا دیئے گئے ہیں ڈی پی او کے مطابق ایک ملزم عمران کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی نبی پورہ جناح ٹائون میں عدیل مسیح نامی شخص کے گھر چار مسلح ڈاکو گھر داخل ہوئے اور گھر سے 2 ہزار روپے کی نقدی لوٹنٹے کے بعد اس کی بیوی زکیہ بی بی کو اپنے ساتھ باہر قریبی چرچ کے پاس لے گئے جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو چرچ کے کمرہ سے دو پنکھے ،ایک بلب اور بیٹری بھی لے گئے ہیں اس واقعہ کے بعد مسیحی برادری میں شدید اضطراب پیداہو گیا تاہم تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
نوٹس