حکومت نے پھر عوام کی جیب کاٹی،14 روپے کا استرا مارا،بابر اعوان
اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سینئر قانون دان بابر اعوان نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رات کو حکومت نے پھر عوام کی جیب کاٹی ہے،حکومت نے 14 روپے کا استرا عوام کہ جیب پر ماراہے،پی ڈی ایم ، چور اور ڈاکووں پر ٹیکس نہیں لگا،تحریک انصاف حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر غیر آئینی طور پر وزیراعلی پنجاب کی کرسی پر بیٹھا ہے،حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں بٹھایا جاسکتا،آئین پاکستان کے مطابق آزادی اظہار رائے ہے، جلسہ کرنا سیاسی جماعت کے لیے بنیادی حقوق ہوتیہیں،پریڈ گراؤنڈ دیگر جماعتوں کے لیے بھرنا آسان نہیں لیکن پی ٹی آئی کے لیے اسان ہے،عمران خان پریڈ گراؤنڈ بلاتیہیں تو پریڈ گراؤنڈ بھر جاتاہے،اسلام آباد انتظامیہ نیاسلام آبادمیں جلسے پر معقول پابندی لگائی ہے،جلسے کی اجازت مل گئی ہے، جلسہ ہوگا۔
بابر اعوان