• news

مفتی تقی عثمانی سے عبدالخبیر آزاد کی ملاقات‘ اہم امور کے فروغ کیلئے کام کرنے کا اعادہ

لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار‘ نامہ نگار) دارالعلوم کراچی میں شیخ الاسلام مولانا مفتی تقی عثمانی سے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں وحدت، اتحاد، یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی و رواداری کو فروغ دینے پر زور دیا گیا، اور اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ منبر ومحراب کے ذریعے ان اہم امور کے فروغ کے لیے کام کیا جائے جس سے ملک کے اندر امن و استحکام پیدا ہو سکے اور ملک خوشحالی کی طرف بڑھ سکے۔ مدارس، مساجد اور خانقاہیں اسلام کے قلعے ہیں جو ہمیشہ امن و محبت کے پیغام کو عام کرتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ملک پاکستان کو سود سے پاک بنانے کے لیے اپنا کردار اداکریں جو کہ ہم سب علماء کی ذمہ داری ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ فوری طور پر مختلف مسالک کے مقتدر علماء کرام کا اجلاس بلائے اور ان تمام امور کو مشاورت سے حل کیا جائے تاکہ ملک میں پھیلنے والی سود کے حوالے سے بے چینی کو ختم کیا جا سکے۔ آخر میں شیخ الاسلام مولانا مفتی تقی عثمانی نے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کی رؤیت ہلال اور ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی اور وحدت کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا۔
عبدالخبیر ملاقات

ای پیپر-دی نیشن