اسلام آباد ہائیکورٹ نے جلسے کا این او سی جاری ہونے پر پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی پریڈ گراؤنڈ جلسے میں اجازت نہ ملنے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف درخواست جلسے کا این او سی جاری ہونے پر نمٹا دی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران بابر اعوان نے کہا گزشتہ رات اسلام آباد انتظامیہ نے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی اجازت دے دی اورضلعی انتظامیہ نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی پابندیاں لگائیں،ایک شرط لگائی گئی پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے لیے جی ایچ کیو سے اجازت لیں،ہم جلسے کی اجازت کے لیے جی ایچ کیو سے رابطہ کررہے ہیں، جلدی اجازت دینے کا حکم دیں،عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا پرامن جلسہ آپ کا بنیادی حق ہے۔
درخواست نمٹا دی