• news

علیم خان وغیرہ نے فرح، میرے متعلق بہت گند ڈالنا ہے، مخالفین کو غدار ثابت کرنے کی مہم چلائیں،  بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو 


اسلام آباد (نیٹ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ  عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو  مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور  انہیں  غدار  ثابت کرنیکی مہم چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔ لیک آڈیو میں مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ 'خان صاحب نے آپ سے کہا تھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ چلانا ہے، مجھے لوگوں کے فون آ رہے ہیں کہ آپ کا سوشل میڈیا تو بہت ایکٹو تھا پر ایک ہفتے سے بالکل ایکٹو نہیں ہے، ایسا کیوں ہے ؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے تھا۔ مبینہ لیک آڈیو میں سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ 'فرح اور میرے بارے میں انہوں نے بہت گند اڑانا ہے، اس کو بھی آپ نے غداری سے لنک کرنا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ یہ کون غدار کر رہا ہے۔ علیم خان اور باقی سب جو بولیں گے وہ سب پلاننگ کے تحت ہے، آپ نے ان کو غداری کے ساتھ لنک کردینا ہے، آپ نے سوشل میڈیا میں لیٹر (مبینہ دھمکی آمیز امریکی خط) کا معاملہ اٹھانا ہے کہ وہ خط صحیح ہے، یہ غداری کی وجہ سے اکٹھے ہوگئے ہیں اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے یہ غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں اور غدار باہرکی قوتیں بھی ہیں اور سب، یہ سارا آپ کو پتا ہے'۔ آج آپ نے روس کا معاملہ اٹھانا ہے اور اس معاملے کو نیچے نہیں آنے دینا، ٹرینڈ بنا دینا ہے کہ ان کو بھی پتہ ہے کہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے'۔ سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ 'فرح اور میرے بارے میں انہوں نے بہت گند اڑانا ہے، اس کو بھی آپ نے غداری سے لنک کرنا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ یہ کون غدار کر رہا ہے'۔

ای پیپر-دی نیشن