وارننگ نوٹسز کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر022 2مقدمات درج
لاہور(نامہ نگار)رواں سال کے دوران وارننگ نوٹسز کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر 2ہزار 22 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ روڈ پر تجاوزات قائم کرنا قبضہ کرنے کے مترادف ہے، رانگ پارکنگ اور تجاوزات ٹریفک جام میں سب سے بڑا مسئلہ ہے، شہریوں کی آسانی اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جار ہا ہے۔رواں سال کے دوران وارننگ نوٹسز کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر 2 ہزار 22 مقدمات درج کروائے گئے۔ 24 شاہراہوں پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ شہر بھر میں 17 مقامات پر عارضی کیمپ لگائے گئے ہیں، انہوں نے ڈویژنل افسران، سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو بلاتفریق کارروائی کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ تجاوزات نہ ہٹانے پر دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں ، شہر لاہور میں ٹریفک کا پہیہ رکنا نہیں چاہیے، تاجر یونینز سے مل کر دکانوں کے آگے لگی تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں کے تعاون کئے بغیر ٹریفک مسائل کا حل ممکن نہیں، مارکیٹوں میں ون وے ٹریفک روکنے کیلئے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، ٹریفک مسائل کے ممکنہ حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔